کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس، کارکردگی رپورٹ پیش
ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس پروفیسر اعظم حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔۔۔
اجلاس میں سیکرٹری پروفیسر امجد رامے نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔اجلاس کے دوران سال 2026-2027 کے لئے نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ممبران نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔نئی کابینہ میں صدر کے لیے شیخ فہیم ستار، شیخ اشفاق احمد، ڈاکٹر باسط رمضان چغتائی اور احمد چغتائی منتخب ہوئے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پروفیسر اعظم حسین نے کہا کہ کلب ہمیشہ انسانیت کی خدمت، صحت، تعلیم اور سماجی بہبود کے منصوبوں میں پیش پیش رہا ہے ۔