ویمن یونیوسٹی ، نئے تعلیمی سیشن کیلئے خصوصی داخلہ مہم کا فیصلہ

ویمن یونیوسٹی ، نئے تعلیمی سیشن کیلئے خصوصی داخلہ مہم کا فیصلہ

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نصاب ، تدریسی طریقہ کار ، تحقیق میں جدت ناگزیر،وی سی

ملتان (خصوصی رپورٹر)دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں نئے تعلیمی سیشن کے لئے خصوصی داخلہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ کم داخلوں والے شعبہ جات پر خصوصی فوکس کیا جائے گا۔ویمن یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام شعبہ جات کے چیئرپرسنز اور رجسٹرار ڈاکٹر دیبا شہوار نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ کمیٹی نے مختلف شعبہ جات میں طلبہ کی تعداد، داخلوں کے رجحانات اور تعلیمی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرپرسنز نے اپنے شعبہ جات کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں سے آگاہ کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نصاب، تدریسی طریقہ کار اور تحقیق میں جدت ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا مقصد صرف ڈگری نہیں بلکہ باصلاحیت اور ہنر مند افراد تیار کرنا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ کم داخلوں والے شعبے مؤثر تشہیری حکمت عملی اپنائیں، سکولوں اور کالجوں سے روابط بڑھائیں اور ڈپلومہ و شارٹ کورسز متعارف کرائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طالبات کو راغب کیا جا سکے ۔اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے داخلوں میں اضافے اور یونیورسٹی کی تعلیمی ساکھ مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں