سکیورٹی اداروں کی جلوس روٹس پر فرضی مشقیں

 سکیورٹی اداروں کی جلوس روٹس پر فرضی مشقیں

تمام مجالس ، جلوسوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے گی، حکام

ملتان(وقائع نگار خصوصی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی اداروں نے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ سول ڈیفنس، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے اشتراک سے امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ فرضی مشقوں کا مقصد اداروں کی پیشہ ورانہ استعداد کار، فوری رسپانس اور باہمی رابطہ کاری کا جائزہ لینا تھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں بروقت اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے ۔ مشقوں کے دوران شہریوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی، زخمیوں کے انخلا، ہجوم کو کنٹرول کرنے اور شرپسند عناصر سے نمٹنے کے عملی اقدامات کا مظاہرہ کیا گیا۔

 افسروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کے لئے بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں