ڈی پی آئی پنجاب کی تقرری میرٹ پر کرنے کا فیصلہ

ڈی پی آئی پنجاب کی تقرری میرٹ پر کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم نے آن لائن درخواستیں 24جون تک طلب کرلیں

ملتان (خصوصی رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) پنجاب کے عہدے پر شفاف، مسابقتی اور میرٹ پر مبنی تقرری کا اعلان کر دیا۔ اس اقدام کا مقصد اساتذہ کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے ۔محکمہ کے مطابق امیدوار کے لئے بی ایس 20 میں تعیناتی، زیادہ سے زیادہ عمر 57 سال، کسی بھی مضمون میں ماسٹرز ڈگری، کم از کم تین سال انتظامی تجربہ اور لازمی تربیتی کورسز کے ساتھ دو اضافی کورسز مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ سروس کے دوران کسی بڑی سزا کا ریکارڈ نہ ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔اعلامیے کے مطابق ڈی پی آئی، ڈائریکٹرز، سی ای اوز، ڈی ای اوز، پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کا تجربہ انتظامی تجربے میں شمار ہوگا۔ بی ایس 19 کے وہ افسر بھی درخواست دے سکیں گے جنہیں صوبائی سلیکشن بورڈ کی جانب سے بی ایس 20 میں ترقی کے لئے کلیئر کیا جا چکا ہو۔انتخاب محکمانہ سرچ کمیٹی انٹرویو کی بنیاد پر کرے گی، جبکہ درخواستیں 18 سے 24 جون 2026 تک آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں