اساتذہ ٹرانسفر راونڈ میں ایک ہفتہ تاخیر کا امکان
18جون کو پابندی ختم ہونا تھی ، متعدد اساتذہ سسٹم میں ٹیگ نہ ہوسکے
ملتان (خصوصی رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت اساتذہ کے ٹرانسفر راونڈ کے آغاز میں ایک ہفتے تک تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، جس کی وجہ انتظامی سستی اور ڈیٹا کی عدم تکمیل بتائی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی 18 جون کو ختم ہونا تھی، تاہم متعدد اساتذہ کو سسٹم میں ٹیگ نہ کئے جانے کے باعث ٹرانسفر راؤنڈ بروقت شروع نہ ہو سکا۔رپورٹ کے مطابق درجنوں اساتذہ کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں سبجیکٹ ٹو قرار دیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ جن اساتذہ کے اعتراضات دور ہو جائیں گے انہیں ترقی دے دی جائے گی۔، جس کے بعد وہ ٹرانسفر کے لئے درخواست دے سکیں گے ۔حکام کے مطابق تاخیر کے باوجود ٹرانسفر اور پروموشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔