پاکستان ملائشیا میں تجارتی تعاون کے وسیع مواقع، سفیر

پاکستان ملائشیا میں تجارتی تعاون کے وسیع مواقع، سفیر

محمد اظہر مذلان کا دورہ ملتان چیمبر آف کامرس، مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر بن مذلان نے وفد کے ہمراہ دورہ کیا، جہاں صدر میاں بختاور تنویر شیخ اور دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات مضبوط ہیں جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت، زراعت اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی روابط مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔صدر چیمبر میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا کہ جنوبی پنجاب زرعی پیداوار، ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ اور برآمدات میں اہم حیثیت رکھتا ہے ۔ مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری سے دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ممکن ہے ۔تقریب کے اختتام پر صدر چیمبر نے ملائیشین ہائی کمشنر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں