منشیات کیس،سزا یافتہ ملزم شک کی بناء پر بری

منشیات کیس،سزا یافتہ  ملزم شک کی بناء پر بری

ملتان ( کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے منشیات کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ۔۔۔

 جسٹس چودھری محمد اقبال نے حسنین عباس وغیرہ کی راحیل خان کے خلاف رٹ درخواست خارج کر دی ۔ جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس محمد جواد ظفر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پٹیشنر غلام کلثوم بی بی اور مدعا علیہ غلام عباس اور افضل کو ہدایت کی کہ وہ آج ہوم سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کرکے اپنا معاملہ پیش کریں ۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 24 جون کو طلب کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں