پٹرول قیمتوں میں کمی عوامی دباؤ کا نتیجہ، صہیب عمار صدیقی

پٹرول قیمتوں میں کمی عوامی دباؤ  کا نتیجہ، صہیب عمار صدیقی

ملتان (کرائم رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی عوامی دباؤ کا نتیجہ ہے۔۔۔

 تاہم یہ ریلیف ناکافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک پٹرولیم مصنوعات پر عائد ظالمانہ لیوی مکمل طور پر ختم نہیں کی جاتی عوام کو حقیقی ریلیف نہیں مل سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر مقرر کرکے آئندہ تین سال کے لئے فکس کی جائے ۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں