نہر سے 8 سالہ بچے کی نعش برآمد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) خانیوال کے نواحی علاقے 40/10-R میں نہر سے 8 سالہ بچے کی نعش برآمد ہوئی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بچے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے ۔ متعلقہ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔