خانیوال،خاتون منشیات فروش گرفتار، 24 کلو چرس برآمد

خانیوال،خاتون منشیات فروش  گرفتار، 24 کلو چرس برآمد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبے کو منشیات سے پاک بنانے کی۔۔۔

 مہم پر عملدرآمد جاری ہے ۔ ڈی پی او خانیوال محمد عابد کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے ۔اسی سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 168/10-آر کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے تقریباً 24 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں