گیس ویلڈنگ ٹینکی دھماکے سے پھٹ گئی، 4 بچے زخمی
ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمی بچے ہسپتال منتقل، دو کی حالت تشویشناک
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) بستی نقد آباد میں ویلڈنگ کے دوران گیس ٹینکی اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہوگئے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق ویلڈنگ کا کام جاری تھا کہ گیس ٹینکی اچانک دھماکے سے پھٹ گئی۔ حادثے میں 16 سالہ محمد احمد اور 14 سالہ سبحان شدید زخمی ہوگئے جبکہ دو دیگر بچے بھی زخمی ہوئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد محمد احمد اور سبحان کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔