خاتون سمیت 2افرادکے ساتھ نوسربازی کی واردات
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے نوسرباز ی کے مختلف واقعات میں نقدی موبائل چھین کر لیجانے کے الزام میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔
بستی ملوک پولیس کو شریف نے بتایا کہ نامعلوم ملزموں نے باتوں میں الجھاکر اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا اورنقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ بی زیڈ پولیس کو فریحہ نے بتایا کہ آٹو رکشہ میں سوار تھی جس نامعلوم عورتیں بھی موجود تھیں نے نوسربازی میرے پرس سے موبائل نکال لیا اور رکشہ بھگا کر فرار ہوگئے۔