بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والا شوہر گرفتار

بیوی کو تشدد کا نشانہ  بنانے والا شوہر گرفتار

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)تھانہ صدرخانیوال کے علاقے مہرشاہ میں روٹھی بیوی کو منانے سسرال جانے والے شوہر کا بیوی پر وحشیانہ تشدد گلادباکرقتل کرنے کی کوشش بیوی شدید زخمی ہوگئی۔۔۔

 ایس ایچ او سعدبن سعید نے فوری کاروائی کرتے ہوئے شوہراکرم کوگرفتار کرلیا شوہر سمیت 6ملزمان پرمقدمہ بھی درج کرلیاگیاتشدد کا شکار خاتون کوریسکیواہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں