وارداتیں:شہری موٹر سائیکل، قیمتی سامان سے محروم
عابد شاہ کی کاپر تار ،نوید شاہد،محمود،منیر احمد کے موٹر سائیکل چوری ہوگئے
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) وارداتیں:شہری موٹر سائیکل، قیمتی سامان سے محروم ،تفصیل کے مطابق سرکل کے تھانہ سٹی کی حدود سے چور عابد شاہ کی کاپر تار چوری کرکے فرار ہو گئے ، تھانہ گگو کی حدود سے چور نوید شاہد کا موٹر سائیکل ،تھانہ شیخ فاضل کی حدود سے چور بلال کے گھر سے نقدی تین لاکھ معہ طلائی زیورات ،عبد الغفار کا چور ڈیڑھ لاکھ سے زائد مالیت کا بیل لے گئے ، محمد جمیل کی د کان سے موٹر سائیکل ٹیوب سلنسر سامان سپئیر پارٹس چوری ہوگیا ،نوید کے سٹور سے چور چار لاکھ نقدی چوری کرکے فرار ھو گئے تھانہ فتح شاہ کی حدود سے چور محمود کاموٹر سائیکل چوری کرکے فرار ھو گئے اعجازالحق کی چور دو لاکھ مالیتی مکئی چوری کرکے فرار ھو گئے تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود سے چور منیر احمد کا کچہری سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ھو گئے تھانہ گگو کی حدود سے چور منیر حسین کا موٹر پمپ ور نقدی چوری کرکے فرارہو گئے۔