شادی شدہ خاتون ، بیٹی سمیت 7 افراد کو اغوا کرلیا گیا

شادی شدہ خاتون ، بیٹی  سمیت 7 افراد کو اغوا کرلیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

صدر جلالپور پولیس کو سلیم نے بتایا کہ میرے بھانجی 16سالہ علیشبہ کو ملزم عبدالرؤف اور قربان علی اغوا کرکے فرار ہوگئے سوداگر خان نے کہا میرے بیٹے سانول کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا سٹی جلالپور پولیس کو جاوید نے بتایا ملزم سرفراز اور ابوبکر نے نامعلوم کے ہمراہ میری بہو نمرہ اور پوتی کو اغوا کرلیا۔ ممتاز آباد پولیس کو سبطین نے کہا میرا بھائی گھر سے باہر گیا واپس نہیں آیا جسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا۔ گلگشت پولیس کو نورین نے کہا میری بیٹی 13سالہ کو نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گئے جبکہ حرم گیٹ پولیس کو اشفاق نے کہا کہ نامعلوم ملزم میری بیٹی انیلہ کو اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں