ایم ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹی کے عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا
ملتان(وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی اے آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق صدر منیر احمد عاصی نے منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔
نومنتخب صدر راحیل طاہر خان، نائب صدر مہر محمد اسلم دھول، فنانس سیکرٹری چودھری محمد طاہر اور ایگزیکٹو ممبران سمیت دیگر عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔اس موقع پر منیر احمد عاصی نے کہا کہ جمہوری عمل کسی بھی ادارے کی مضبوطی کی علامت ہوتا ہے اور امید ہے کہ تمام منتخب نمائندے مل کر سوسائٹی کے رہائشیوں کے مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ صدر راحیل طاہر خان اور دیگر عہدیداروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ممبران نے جس اعتماد کے ساتھ انہیں کامیاب بنایا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے اور سابق و موجودہ عہدیداروں کی مشاورت سے سوسائٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔تقریب میں ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز علیم رضا بھٹہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سوسائٹی کے ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔