ایپکا:شیخ جنید نیاز صدر، شہباز حسین سیکرٹری منتخب
کلرکوںکے جائز حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے :نومنتخب صدر
جلال پورپیروالہ (نامہ نگار)ایپکا کا اجلاس ، نئی باڈی بلا مقابلہ منتخب، شیخ جنید نیاز صدر،شہباز حسین جنرل سیکرٹری منتخب تفصیل کے مطابق ایپکا تحصیل جلال پور کا ایک اہم مشاورتی اجلاس دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) میں منعقد ہوا.اجلاس میں تحصیل بھر سے کلرکس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کے ابتدائی کلمات ملک نورالحسن لانگ سیکرٹری نشر و اشاعت نے پیش کئے .انہوں نے شرکاء کوایپکا کے مقاصد، افادیت اور ضلعی سطح پر تنظیم کی نمائندگی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
اجلاس کی صدارت شیخ جنید نیاز نے کی.اتفاق رائے سے تنظیم کی نئی باڈی بلا مقابلہ تشکیل دی گئی۔صدر شیخ جنید نیاز،نائب صدر خالد محمود، جنرل سیکرٹری شہباز حسین، فنانس سیکرٹری قاضی امجد قریشی، سیکرٹری نشر و اشاعت نورالحسن لانگ، آرگنائزرطارق اسماعیل، کوآرڈینیٹراحمد فرازشاکر منتخب ہوئے۔نومنتخب صدر شیخ جنید نیاز نے اپنے خطاب میں عہدیداران اور ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم کیا کہ متحد ہو کر کلرکس برادری کے تمام جائز حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے اور عملی طور پر حل یقینی بنائیں گے اور تنظیم کو مزید فعال بنائیں گے۔