سیوریج بند، گندا پانی گلیوں میں جمع، مکین سراپا احتجاج
22سال قبل تعمیر ہونے والی سیوریج سکیم ناکارہ ، گھروں سے نکلنا محال
مونڈکا (نامہ نگار) سیوریج پھر بند، مین بازار سے ملحقہ گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں مکینوں کا گھر سے نکلنا محال مسجد تک پہنچنا بھی مشکل شدید احتجاج ،22سال قبل تعمیر ہونے والی سیوریج سکیم مکمل ناکارہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے آئے روز پائپ لائن کی بندش سے مین بازار ملحق گلیاں گندے پانی سے بھر چکی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف شہری سخت اذیت میں ہیں بلکہ انکا کہنا ہے کہ وہ گھر سے نکل نہیں سکتے ، مین بازار میں بھی گندے پانی کے باعث شہر کی سب سے بڑی اور تاریخی جامع مسجد نوری کے نمازیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ شاہ جمال شہر کے عوام کا ا مطالبہ ہے کہ اندرون شہر کو نئی سیوریج سکیم دی جائے۔