جشن ضلع وہاڑی ،خورشید انور کے ایصال ثواب کیلئے محفل نعت

جشن ضلع وہاڑی ،خورشید انور کے ایصال ثواب کیلئے محفل نعت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)جشن ضلع وہاڑی گولڈن جوبلی 2026 کی تقریبات کا سلسلہ جاری اسی حوالے سے بانی ضلع میاں خورشید انور (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے ایک روح پرور محفل نعت کا انعقاد، الہلال ہاکی کلب وہاڑی میں ہوا۔

 جس کی صدارت ممبر پنجاب اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کی محفل پاک میں ملک کے معروف نعت خواں الحاج پروفیسر عبدالرؤف روفی اور شہباز سمیع نے ہدیہ نعت پیش کیا محفل میں سیاسی و سماجی شخصیات،وکلاء برادری،علماء کرام،سول سوسائٹی ،صحافی برادری کے علاؤہ عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرکزی میلاد کمیٹی و مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کے زیر انتظام گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا محفل میں مقامی نعت خواں کے علاؤہ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں پروفیسر عبدالرؤف روفی،شہباز سمیع نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں