پارکس میں صفائی ستھرائی کومزید بہتر بنایا جائے :ڈپٹی کمشنر

پارکس میں صفائی ستھرائی کومزید بہتر بنایا جائے :ڈپٹی کمشنر

تمام سٹریٹ لائٹس کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے :عثمان طاہر جپہ کی ہدایت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو بہتر تفریحی سہولیات، صاف ستھرا ماحول اور سرسبز و شاداب پارکس کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے فیاض پارک اور تلیری پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پارکس میں صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس، شجرکاری، پودوں کی دیکھ بھال اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے چیف آفیسر ضلع کونسل وقاص گجر کو ہدایت کی کہ پارکس میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ، تمام سٹریٹ لائٹس کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور پودوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں