ونڈا جات کو بروقت نمٹانا اولین ترجیح:ڈپٹی کمشنر
خالد جاوید گورائیہ کا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے کام کو تیز کرنے کا حکم
وہاڑی(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پلس پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں زیر التواء پارٹیشنز فائلز، اغلاط ناموں، وانڈا جات اور نوٹیفائیڈ موضع جات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے کام کو تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ونڈا جات کو بروقت نمٹانا اولین ترجیح ہے پلس پراجیکٹ کے تحت گرین سرٹیفکیٹس بنانے کا عمل تیز کیا جائے تمام ریونیو افسران پلس پراجیکٹ کے تحت مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے عمل کو تیز کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو افسران و پٹواری اغلاط ناموں کو درست کرکے پلس کو جمع کروائیں نوٹیفائیڈ موضع جات کا ریکارڈ متعلقہ سنٹر میں جمع کروائیں تمام چکوک میں ونڈا جات بارے عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے عوام کو ونڈا جات کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔