محکمہ ایکسائز : 5 ارب 37 کروڑ کے واجبات وصول
مالی سال کے لئے ملتان آفس کو 5ارب 15کروڑکی ٹیکس ریکوری کا ہدف دیا گیا،چاروں اضلاع نے ریکارڈ وصولیاں کیںموٹرٹیکسیشن میں 123فیصد، پراپرٹی ٹیکس 83، ایکسائز ڈیوٹی 122، ہائی وے ٹیکس ہدف 68فیصد وصول کیا گیا، رپورٹ
ملتان (کرائم رپورٹر )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع نے مجموعی طور پر 104 فیصد ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کرکے صوبہ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کے ترجمان ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خالد حسین قصوری کی طرف سے جاری کردہ سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن کو مالی سال25۔26ء کے لئے مجموعی طور پر 5 ارب 15 کروڑ روپے کی ٹیکس ریکوری کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جبکہ ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ای ٹی اوز انسپکٹرز اور کانسٹیبلز نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چٹھہ کی گائیڈ لائن اور ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن ملتان افتخار احمد بھلی کی زیر نگرانی مالی سال کے اختتام پر 5ارب 37کروڑ روپے سے زائد وصولیاں کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملتان ڈویژن میں سب سے زیادہ وصولی 123 فیصد موٹر ٹیکسیشن میں ہوئی جس کا سالانہ ٹارگٹ 2 ارب 75 کروڑ روپے جبکہ وصولی 3 ارب 38 کروڑ روپے ہے ، پراپرٹی ٹیکس کا سالانہ ٹارگٹ 1 ارب 97 کروڑ روپے جبکہ وصولی 1 ارب64 کروڑ روپے جوکہ سالانہ ٹارگٹ کا 83 فیصد ہے اسی طرح ایکسائز ڈیوٹی 122 فیصد وصول کی گئی اس کا ٹارگٹ 12 کروڑ 25 لاکھ وصولی 15 کروڑ روپے ہے۔لگژری ہاؤس ٹیکس 96% وصول ہوا ٹارگٹ 74 لاکھ وصولی 71 لاکھ پروفیشنل ٹیکس 65% وصول ہوا ٹارگٹ 16 کروڑ 70 لاکھ وصولی 10 کروڑ 90بروپے لاکھ ہائی وے ٹیکس ٹارگٹ 7 کروڑ 90 لاکھ روپے وصولی 5 کروڑ 42 لاکھ جوکہ 68% ہے ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کارکردگی کے لحاظ سے وہاڑی اور خانیوال 107 فیصد وصولی کے ساتھ پہلے ملتان 104 فیصد وصولی کے ساتھ دوسرے اور خانیوال 103 فیصد وصولی کے ساتھ تیسرے نمبر رہا۔