اجمل چانڈیہ کا دورہ ماڈل بازار مظفرگڑھ ، ترقیاتی کاموں پر بریفنگ

اجمل چانڈیہ کا دورہ ماڈل بازار مظفرگڑھ ، ترقیاتی کاموں پر بریفنگ

داخلی دروازہ جلد کھولنے اور تاجران کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت، بیوٹی فکیشن جاری

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے ماڈل بازار مظفرگڑھ کے جاری ترقیاتی اور بیوٹی فکیشن منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلع کونسل مظفرگڑھ اور اربن ڈویلپمنٹ حکام نے انہیں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجمل خان چانڈیہ نے داخلی دروازے کے کام جلد مکمل کر کے اسے عوام کے لیے کھولنے کی ہدایت کی اور انجمن تاجران کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مرکزی بازاروں کی توسیع اور بیوٹی فکیشن کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں کی تاریخی اور تجارتی اہمیت کو بحال کرنا ایک احسن اقدام ہے ، جس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماڈل بازار کی خوبصورتی کے باعث خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں وہاں آ رہے ہیں، جس سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔اجمل خان چانڈیہ نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر امیدوار ایم این اے اکرم خان چانڈیہ، سابق کونسلرز، انجمن تاجران اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں