نجی بینک میں واردات کی کوشش ناکام، چور فرار
بورے والا (نمائندہ دنیا) کالج روڈ پر واقع ایک نجی بینک میں نامعلوم چوروں کی جانب سے واردات کی کوشش ناکام بنا دی گئی، چور چھت کے راستے داخل ہونے میں ناکام رہے اور موقع سے فرار ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق بینک کا عملہ بینک ٹائم ختم ہونے کے بعد معمول کے مطابق واپس چلا گیا۔ اگلی صبح جب ملازم جنریٹر چلانے کے لیے چھت پر گیا تو اس نے دیکھا کہ چھت پر نصب ٹائلز اکھاڑی جا چکی ہیں۔ اس پر فوری طور پر بینک انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور بینک منیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔