بجلی میٹر توڑنے کا معاملہ، ویڈیو وائرل، کارروائی نہ ہو سکی

 بجلی میٹر توڑنے کا معاملہ، ویڈیو  وائرل، کارروائی نہ ہو سکی

بورے والا (نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں 259ای بی میں ایک مقامی شخص کی جانب سے بار بار بجلی کے میٹر توڑنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔۔۔

 جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔تفصیل کے مطابق لاٹ نمبر 2، گاؤں 259ای بی کے رہائشی محسن انصاری پر الزام ہے کہ وہ آئے روز میپکو کی جانب سے نصب کیے گئے۔ بجلی کے میٹرز کو اینٹوں کے وار کر کے توڑ دیتا ہے ۔ اس صورتحال کے باعث علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔اہل علاقہ نے ذمہ دار شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں