وہاڑی گولڈن جوبلی تقریب، ترقی و خدمات کو خراج تحسین
تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت، آتش بازی، روایتی بھنگڑے
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) جشنِ ضلع وہاڑی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی وہاڑی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، تعلیمی اور کاروباری شخصیات سمیت طلبہ، اساتذہ، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی معروف ماہرِ تعلیم میاں جہانزیب ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھیوں رانا عبدالجبار، چودھری جہانزیب، روشان احمد ایڈووکیٹ، عبداللہ جہانزیب اور محمد احمد جہانزیب کے ہمراہ کی۔ آتش بازی، گل پاشی، ہار پہنانے ، پھول نچھاور کرنے اور ڈھول کی تھاپ پر روایتی بھنگڑوں نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔