خان بیلہ تا بستی جعفریں سڑک خستہ شہری شدید مشکلات کا شکار

خان بیلہ تا بستی جعفریں سڑک خستہ  شہری شدید مشکلات کا شکار

جلال پور پیروالا (نامہ نگار)خان بیلہ سے بستی جعفریں جانے والی 3 کلومیٹر طویل سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات۔تفصیل کے مطابق یہ سڑک 14 سے 15 بستیوں کو آپس میں ملاتی ہے۔۔۔

 تاہم جگہ جگہ گہرے گڑھوں اور خستہ حالی کے باعث یہ راستہ ناقابلِ استعمال ہوتا جا رہا ہے۔ روزانہ سینکڑوں شہری اسی سڑک سے گزرنے پر مجبور ہیں، جس سے نہ صرف سفر مشکل بلکہ حادثات بھی معمول بنتے جا رہے ہیں،گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، مسافروں کو بھی صحت کے مسائل کا سامنا ہے ۔اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے سڑک کی فوری مرمت اور بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں