میپکو ، خالی اسامیوں پر افسروں کو اضافی ذمہ داریاں تفویض
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)انتظامیہ نے ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اور چیف انجینئر ٹیکنیکل سروسز کی خالی آسامیوں پرافسروں کو اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں۔
چیف انجینئر کسٹمر سروسز سید جواد منصوراحمد کو ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) میپکو کی اضافی ذمہ داریاں سونپی ہیں جبکہ ایڈیشنل چیف انجینئر کنسٹرکشن میپکو فرحان شبیر ملک کو چیف انجینئر ٹیکنیکل سروسز کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ دونوں خالی آسامیوں پر فرائض سرانجام دینے والے والے چیف انجینئر /ڈائریکٹرجنرل محمدا صغر گھلو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرہوگئے ہیں۔