ریکارڈ بل ریکوری کی ،بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری :اکرم جاوید
میلسی (نامہ نگار) میپکو ملتان میں ماہ جون کی ریکوری میں میپکو سرکل وہاڑی نے پہلی پوزیشن کرلی جبکہ سرکل وہاڑی میں پہلی پوزیشن میلسی ڈویژن کے نام رہی۔
ایکسین میلسی ڈویژن چودھری محمد اکرم جاوید جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ای میپکو سرکل وہاڑی عظمت علی خان اورکزئی کی قیادت ٹیم ورک کے ذریعے ریکوری کرکے میلسی ڈویژن سرکل وہاڑی میں پہلے نمبر پر آئی۔ بقایاجات کی ریکوری اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔