پکار 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

پکار 15 پر جھوٹی اطلاع  دینے والا ملزم گرفتار

دھنوٹ (نامہ نگار) دھنوٹ پولیس نے پکار 15 پر رقم چھیننے اور اغوا کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم آصف مئیو کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اطلاع دی تھی کہ ایک نامعلوم شخص اس سے ایک لاکھ روپے چھین کر اسے اغوا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، تاہم پولیس کے موقع پر پہنچنے پر اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نے اپنے کزن عامر کی عدالتی تعمیل پر رنجش کی بنا پر جھوٹی کال کی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...