نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں ہتھیانے والے ملزموں کیخلاف کارروائی
ملتان(کرائم رپورٹر)ممتاز آباد پولیس نے سرکاری نوکری کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں بٹورنے کے الزام میں دو ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کو عبدالحفیظ نے بتایا کہ ملزم اویس اور اسامہ نے میرے بیٹے کو سرکاری نوکری لگانے کا جھانسہ دیکر 20لاکھ کی ڈیمانڈ کی میں نے گواہان کے سامنے ملزموں کو 17لاکھ 95ہزار ادا کئے ملزموں نے نوکری لگائی اور نہ ہی پیسے واپس کئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments