کوٹ ادو میں چوری، نقب زنی اور جھپٹا وارداتوں میں اضافہ

کوٹ ادو میں چوری، نقب زنی اور جھپٹا وارداتوں میں اضافہ

موٹر سائیکل، نقدی، زیورات، سولر پلیٹیں اور موبائل چھیننے کے مقدمات درج

 کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں چوری، نقب زنی اور جھپٹا مارنے کی متعدد وارداتوں کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے نورے والا پھاٹک سے ہنڈا سی جی 125 موٹر سائیکل، جبکہ تھانہ سنانواں کے علاقے لعل میر میں دو موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ ایک اور واقعے میں نامعلوم ملزمان دکان کے تالے توڑ کر گھی، چینی، چاول، صابن، شیمپو، سگریٹ اور دیگر سامان کے علاوہ 27 ہزار 400 روپے نقدی لے گئے۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے پرہاڑ شرقی میں گھر سے 75 ہزار روپے نقدی اور ایک تولہ طلائی زیورات چوری کر لیے گئے ، جبکہ تھانہ محمودکوٹ کے علاقے بدھ میں زرعی رقبے سے چار سولر پلیٹیں چوری ہونے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ علاوہ ازیں موضع طلائی چھندھر شرقی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار محمد سلیم سے جھپٹا مار کر 32 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے تمام مقدمات درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...