سماجی بہبود کے اقدامات جاری رکھے جائیں :اُم فروہ ہمدانی

سماجی بہبود کے اقدامات جاری  رکھے جائیں :اُم فروہ ہمدانی

دھنوٹ (نامہ نگار) ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان ڈویژن اُم فروہ ہمدانی نے ضلع لودھراں کا تفصیلی دورہ کیا۔۔۔

 جس کے دوران انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفس، کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفس، دارالامان، صنعت زار اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں میں قائم ایم ایس ایس یو آفس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف دفاتر کا ریکارڈ چیک کیا جو تسلی بخش پایا، جبکہ متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں جاری فلاحی منصوبوں اور سماجی بہبود کے اقدامات مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے جائیں۔ بعد ازاں اُم فروہ ہمدانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال لودھراں نند لال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نبیلہ یاسمین کے ہمراہ خوشبو ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن لودھراں کا دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...