لوکل گورنمنٹ کے سب انجینئرزکی ایس ڈی اوز کے عہدوں پر ترقی
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) محکمہ لوکل گورنمنٹ کے متعدد سب انجینئرز کو سب ڈویژنل آفیسرز (ایس ڈی اوز) کے عہدوں پر ترقی ملنے پر افسران، ملازمین، سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔
مبارکباد دینے والوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترقی پانے والے افسران اپنی نئی ذمہ داریاں دیانتداری، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی خدمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ اس موقع پر انجینئر فرخ اقبال، جاوید نور (ڈپٹی پراسیکیوٹر بہاولپور)، شیخ طاہر انجم، محمد عمران جوئیہ، راؤ محمد اکرام، راؤ عمران جمیل، شیخ کاشف حسین، ایوب خان پٹھان (دوکوٹہ)، اسامہ جمیل اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments