سبزی منڈی میں سیوریج پانی جمع، شہری مشکلات کا شکار
نکاسی آب کا ناقص نظام، تاجروں کا فوری اصلاحی اقدامات کا مطالبہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال کی نیو سبزی منڈی میں سیوریج اور بارش کا پانی جمع ہونے سے خریداروں اور تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے آمدورفت متاثر ہو رہی ہے جبکہ گندگی اور بدبو کے باعث شہریوں کو خریداری میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔ تاجروں کے مطابق نکاسی آب کا مؤثر انتظام نہ ہونے سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ خریداروں کو کیچڑ اور گندے پانی سے گزر کر سبزیاں اور پھل خریدنا پڑتے ہیں، جس سے صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ تاجر برادری اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی میں فوری طور پر نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جائے ، سیوریج مسائل حل کیے جائیں اور صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments