پنجاب ڈویلپمنٹ پرگروام،ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے کا حکم
مسائل حل کرنے کیلئے 23کلومیٹر طویل سیوریج لائن نصب کی جارہی، فیصل شوکت
ملتان(وقائع نگار خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تاریخی شہر ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سو فیصد شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ واسا ملتان نے شہریوں کو جدید اور مؤثر سیوریج نظام کی فراہمی، اربن فلڈنگ کے خاتمے اور نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کے مستقل حل کے لئے تاریخی نوعیت کے میگا منصوبوں پر غیر معمولی پیش رفت حاصل کی ہے ۔ملتان میں جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام صرف تعمیراتی سرگرمیوں کا نام نہیں بلکہ یہ شہری زندگی کے معیار میں بہتری، عوامی وسائل کے مؤثر استعمال اور جدید شہری انفراسٹرکچر کی بنیاد رکھنے کا ایک انقلابی اقدام ہے۔
واسا ملتان نے محدود وقت میں ترقیاتی منصوبوں کے پہلے فیز میں جس انداز سے 23 کلومیٹر سے زائد نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب، بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا ہے ، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ حسین آگاہی، نشتر روڈ، گلگشت کالونی برانڈ روڈ، نوید بریانی سٹریٹ،پیپلز کالونی، احمد آباد،ٹی بلاک شاہ رکن عالم کالونی، حسن پروانہ روڈ، فضل کریم ٹاؤن، شمس آباد، رحیم آباد، ممتاز آباد، محمد پورہ، سلطان نگر وہاڑی روڈ، بلال نگر، قاسم پور کالونی، بدھلہ روڈ، نو بہار کینال،آبادی نذیر والا، بستی شور کوٹ، ڈیرہ محمدی، بستی نو، جھوک بلو، بستی سیالاں، اور متعدد دیگر علاقوں میں سیوریج منصوبوں کی تکمیل اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ ادارہ عوامی خدمت کے مشن پر پوری سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ گامزن ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments