سرکاری کالجز میں سی ٹی آئیز کی مزید ایک ہزار آسامیاں تجویز

سرکاری کالجز میں سی ٹی آئیز کی مزید ایک ہزار آسامیاں تجویز

تدریسی کمی پوری کرنے ، وظیفہ 65 ہزار کرنے کی سفارش، سمری ارسال

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے سرکاری کالجز میں تدریسی ضروریات پوری کرنے کے لئے کالج ٹیچر انٹرنز (سی ٹی آئیز) کی تعداد میں اضافے کی تجویز سامنے آ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق رواں سال مزید تقریباً ایک ہزار سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، جبکہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (کالجز) پنجاب نے اس حوالے سے سمری محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ارسال کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق سمری میں خالی تدریسی آسامیوں کو عارضی بنیادوں پر پُر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

گزشتہ سال پنجاب کے سرکاری کالجز میں تقریباً سات ہزار کالج ٹیچر انٹرنز تعینات کئے گئے تھے ، تاہم 700 سے زائد اساتذہ کی ریٹائرمنٹ اور متعدد اساتذہ کے اعلیٰ تعلیم کے لئے رخصت پر ہونے کے باعث مختلف کالجز میں تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خالی آسامیوں پر نئے سی ٹی آئیز کی بھرتی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالج ٹیچر انٹرنز کے ماہانہ وظیفے میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اور موجودہ 50 ہزار روپے وظیفہ بڑھا کر 65 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ نئی بھرتیوں اور وظیفے میں اضافے کا حتمی فیصلہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...