چور گھر سے نقدی، زیورات اور سعودی ریال لے اڑے
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)تھانہ ٹھینگی کے نواحی گاؤں 155 ڈبلیو بی میں نامعلوم چور اوڈ راجپوت برادری کے صدر حاجی عبداللہ اوڈ راجپوت کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، غیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات لے گئے ۔۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے متاثرہ شہری محمد اسماعیل ولد حاجی عبداللہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 445/26 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔مدعی کے مطابق 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور تقریباً 11 تولہ طلائی زیورات، 12 ہزار سعودی ریال اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہو گئے ۔صبح اہل خانہ بیدار ہوئے تو گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا، جس پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر لیا۔متاثرہ شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی پی او وہاڑی اور ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے تاکہ انہیں انصاف فراہم ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments