انتخابی وعدوں پر عمل نہ ہونے سے عوام مایوس

انتخابی وعدوں پر عمل نہ  ہونے سے عوام مایوس

گگو منڈی(نامہ نگار) کشمیر انتخابات کے سلسلے میں جاری انتخابی جلسوں میں بڑے بڑے وعدے اور اعلانات کیے جا رہے ہیں۔۔۔

، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی کے تجربات کے باعث انہیں انتخابی وعدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے تحفظات ہیں۔شہریوں شفیق احمد، محمد جنید، طارق محمود، شیخ سلیم، شاہد رفیق، ظفر اقبال اور عبدالمجید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے بورے والا میں جلسے کے دوران وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آنے پر بورے والا کو ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب اور مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت موجود ہے ، مگر بورے والا کو ضلع بنانے کے حوالے سے تاحال کوئی نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آئی۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی قیادت انتخابی اعلانات کو صرف نعروں تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اقدامات کرے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...