سی پی او ،ایس ایس پی آپریشنز کا دربار حضرت بہاؤالدین زکریاؒ کا دورہ
ملتان (کرائم رپورٹر)حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات کے تیسرے اور آخری روز بھی ملتان پولیس کی جانب سے سخت اور مؤثر سکیورٹی انتظامات کئے گئے ۔۔۔۔
اسی سلسلہ میں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی کے ہمراہ عرس کی تقریبات کے حوالے سے دربار حضرت بہاؤالدین زکریاؒ کا وزٹ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا۔ عرس کی تقریبات کے آخری روز دعائیہ تقریب کے پیش نظر زائرین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے 1500 سے زائد پولیس افسر اور اہلکارشفٹ وائز ڈیوٹی پر مامور رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments