بارشیں،وہاڑی میں نظام زندگی معطل، بجلی کی فراہمی متاثر

بارشیں،وہاڑی میں نظام زندگی معطل، بجلی کی فراہمی متاثر

مختلف علاقوں میں جل تھل، سڑکوں پر پانی جمع، نکاسی آب کیلئے ٹیمیں متحرک

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ضلع بھر میں مون سون بارشوں سے قبل تیز آندھی چلی، جس کے بعد وہاڑی شہر، بورے والا، میلسی، گگو منڈی، لڈن، گڑھا موڑ، ٹبہ سلطان پور، ماچھیوال اور گردونواح میں کہیں موسلا دھار جبکہ کہیں ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری رہی۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بورے والا کے قریب گگو منڈی میں طوفانی بارش کے باعث ملتان، دہلی روڈ کے بعض مقامات پر پانی جمع ہوگیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔دوسری جانب بارش کے باعث متعدد بجلی کے فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر رہی۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارشی پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واسا کی ٹیمیں، ہیوی مشینری اور ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل استعداد کے ساتھ متحرک ہیں، جبکہ شہریوں کی سہولت اور آمدورفت کی بحالی کے لیے نکاسی آب کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...