شعیب ریاض متحدہ انجمن تاجران شجاع آباد کے سینئر نائب صدر منتخب

شعیب ریاض متحدہ انجمن تاجران  شجاع آباد کے سینئر نائب صدر منتخب

شجاع آباد(نامہ نگار)سینئر تاجر رہنما اور صدر صرافہ ایسوسی ایشن شعیب ریاض کو متحدہ انجمن تاجران شجاع آباد کا سینئر نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔۔

۔تفصیلات کے مطابق متحدہ انجمن تاجران کے صدر خواجہ ہاشم نے چیئرمین الحاج عظمت علی خان، راؤ عامر اسلام، راؤ فہیم اسحاق اور راؤ تنویر کے ہمراہ شعیب ریاض کو نائب صدارت کا نوٹیفکیشن پیش کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سید عالمگیر جاوید، سرپرست اعلیٰ صرافہ ایسوسی ایشن چوہدری سکندر حیات، چوہدری شوکت حیات، عابد حسین، ہمایوں ارشد، تقی نقوی، لیاقت نقوی، حافظ عدنان، راؤ اسلم زرگر، حاجی حسنین زرگر، مظہر منظور زرگر، عثمان زرگر سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔تاجر برادری، صحافیوں، وکلاء اور دوست احباب نے شعیب ریاض کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...