کبیروالا پولیس کی کارروائی دانش دانی گینگ کے دو ملزم گرفتار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ صدر کبیروالا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دانش عرف دانی گینگ کے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں چھینا گیا ہنڈا 125 موٹر سائیکل، موبائل فون، دو لاکھ روپے سے زائد نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو پسٹل برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان میں دانش ولد اکبر، سکنہ کوہی والا، اور علی عثمان ولد نفیس احمد، سکنہ کوہی والا شامل ہیں۔ ڈی پی او محمد عابد نے شہریوں کو قیمتی اشیا سے محروم کرنے کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر کبیروالا انسپکٹر عثمان رضا کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیا تھا۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments