ڈاکوؤں کی فائرنگ، نوجوان زخمی، نقدی موبائل لوٹ کر فرار
مختلف وارداتوں میں شہری موبائل، نقدی، موٹر پمپ اور 7 بکریوں سے محروم
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکوؤں نے دورانِ واردات فائرنگ کرکے نوجوان عثمان کو زخمی کردیا اور نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ قاسم سکنہ 142-ای بی اپنے بھتیجے عثمان کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ 511-ای بی سٹاپ کے قریب دو ڈاکوؤں نے انہیں روکنے کے لیے فائرنگ کی، جس سے عثمان زخمی ہوگیا، جبکہ ملزمان 40 ہزار روپے اور موبائل فون لے گئے ۔ تھانہ صدر کی حدود میں پی آئی اے لنک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ظفر اقبال سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ سٹی کی حدود میں محمد عزیز کا موبائل اور 32 ہزار روپے نقدی چوری ہوگئی۔ تیمور لیاقت کا موٹر پمپ جبکہ تھانہ شیخ فاضل کی حدود سے محمد سجاد کی سات بکریاں بھی چوری کرلی گئیں۔ پولیس نے مختلف وارداتوں کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments