خانیوال پولیس میں مبینہ کرپشن ، 10افسر اہلکار کلوز ڈ ٹولائن
ڈی پی او کا سخت ایکشن، شکایات پر ایس ایچ اوز سمیت دس اہلکار وں کیخلاف کارروائی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی روشنی میں ڈی پی او محمد عابد نے محکمہ پولیس میں سخت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوز سمیت 10 افسران و اہلکاروں کو کلوزڈ تو لائن کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔ کرپشن سے متعلق شکایات پر ایس ایچ او تھانہ بارہ میل سب انسپکٹر رانا گلفراز، ایس ایچ او تھانہ خانیوال کہنہ سب انسپکٹر عمران شاہد اور ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد شفیق احمد کو پولیس لائن کلوز کیا گیا۔ اسی طرح سب انسپکٹر محمد اختر، محمد اصغر، محمد بابر، اے ایس آئی محمد اشرف، اے ایس آئی محمد شہباز، ہیڈ کانسٹیبل عمر حیات اور ہیڈ کانسٹیبل صفدر مرتضیٰ کے خلاف بھی یہی کارروائی کی گئی۔ ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments