طویل عرصے سے غیر حاضر 3 اساتذہ کو آخری نوٹس
پیڈا ایکٹ کے تحت نوٹس، 7 روز میں پیش نہ ہونے پر ملازمت سے برطرفی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) محکمہ تعلیم نے طویل عرصے سے غیر حاضر تین اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری (زنانہ) کی جانب سے پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت آخری نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول حشمت مرالی کی EST زینت ایوب 31 جولائی 2025 سے غیر حاضر ہیں، جبکہ گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول نمبر 3 کی EST شاہین سردار 20 دسمبر 2025 سے ڈیوٹی پر نہیں آئیں۔ گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول کوٹھی نمبر 7 کے PST ارشاد حسین صفدر بھی طویل عرصے سے غیر حاضر پائے گئے۔ اعلامیے کے مطابق تینوں اساتذہ کو پہلے بھی متعدد شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ، تاہم مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے انہیں نوٹس کی اشاعت کے سات روز کے اندر دفتر میں پیش ہوکر مؤقف دینے کی ہدایت کی ہے ، بصورت دیگر پیڈا ایکٹ کے تحت یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ملازمت سے برطرفی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments