غلط مقام پر بس سٹاپ کی تعمیر سے مسافروں کو مشکلات
سٹاپ کا نشان پل سے 400 میٹر آگے بنا دیا گیا، شیڈ بھی نامکمل : شہری
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) بستی نذیر شاہ، پل 169/10-R پر مبینہ طور پر غلط مقام پر بس اسٹاپ کی تعمیر سے مکینوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق منصوبے کے تحت بس اسٹاپ پل کی مغربی سمت تعمیر ہونا تھا، جہاں سے دو چکوک کو سڑک جاتی ہے جبکہ مشرقی جانب چک نمبر 167 اور 168 دیس گرہ کی آبادی واقع ہے۔
تاہم مبینہ طور پر بس سٹاپ کا نشان پل سے تقریباً 400 میٹر آگے بنا دیا گیا، جس کے باعث مسافروں کو بس سے اترنے کے بعد واپس پیدل آنا پڑتا ہے۔ شہریوں شوکت علی، افتخار، مبارک علی، حامد اور علی اکبر سمیت دیگر نے بتایا کہ بس سٹاپ کا شیڈ بھی نامکمل ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام، پراجیکٹ منیجر اور متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا کہ بس اسٹاپ کو اصل مقام پر منتقل کرکے تعمیراتی کام مکمل کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments