وہاڑی میں پانچ جرائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)پانچ جرائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمدپولیس کے مطابق مختلف تھانوں کی کارروائیوں میں ۔۔۔
چار منشیات فروش بھی گرفتار ہوئے ۔تھانہ سٹی بورے والا پولیس نے منشیات فروش لیاقت علی کو گرفتار کرکے 470 گرام چرس برآمد کی، جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں حسنین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 بور ریوالور برآمد کیا گیا۔ تھانہ لڈن پولیس نے منشیات فروش فیض شاہ سے 520 گرام چرس اور ثاقب سے 440 گرام ہیروئن برآمد کی۔ اسی کارروائی کے دوران شراب فروش محمد غلام کو گرفتار کرکے 80 لیٹر شراب اور چالو بھٹی برآمد کی گئی۔تھانہ سٹی وہاڑی پولیس نے منشیات فروش رومیل کاظمی کو گرفتار کرکے 620 گرام چرس برآمد کی۔ دوسری کارروائی میں تھانہ دانیوال پولیس نے جعلی چیک کے مقدمے میں تین سال سے مفرور اشتہاری ملزم فیاض کو گرفتار کرلیا۔ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments