شجرکاری مہم، نمبرداروں کیلئے پودے لگانے کا ہدف مقرر

 شجرکاری مہم، نمبرداروں کیلئے  پودے لگانے کا ہدف مقرر

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت شجرکاری مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شجرکاری مہم کو مؤثر بنانے کیلئے مختلف اقدامات اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نمبرداری گرانٹ کا رقبہ رکھنے والے ہر نمبردار 200 جبکہ دیگر نمبردار 100 پودے لگائیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پودوں کی اونچائی کم از کم 10 فٹ ہونی چاہیے ۔ پٹواری پودوں کا روزنامچہ میں اندراج، تصاویر سمیت مکمل ریکارڈ اور باقاعدہ مانیٹرنگ یقینی بنائیں گے ۔خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ بلڈنگ پلان کی منظوری کو بھی شجرکاری سے مشروط کیا جائے گا۔ اس کے تحت 5 مرلہ گھر کیلئے ایک، 10 مرلہ کیلئے 2 جبکہ ایک کنال کے گھر کیلئے 5 پودے لگانا لازم ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شجرکاری کیلئے شیشم، کیکر، نیم، جامن اور دیگر مقامی ماحول دوست پودوں کو ترجیح دی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شجرکاری ماحول کو بہتر بنانے ، گرمی کی شدت کم کرنے اور سرسبز ماحول کے فروغ کیلئے انتہائی اہم ہے ، اس لیے مہم کو محض کاغذی کارروائی تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ پودوں کی نگہداشت اور ان کی افزائش پر بھی توجہ دی جائے ۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو صبا سحر، اے ڈی سی میونسپل سروسز غلام مرتضیٰ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...