مظفرگڑھ ، مفت سبزی کی کاشت پارکوں کی صفائی بہتر کرنیکا حکم

مظفرگڑھ ، مفت سبزی کی کاشت  پارکوں کی صفائی بہتر کرنیکا حکم

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ہدایات پر مفت سبزی کی کاشت اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں۔۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے تلیری پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مفت سبزی کی کاشت کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے پارک میں جاری صفائی کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے انتظامات کے بارے میں بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارک میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ مفت سبزی کی کاشت کو بھی فروغ دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف شہریوں کو سہولت ملے گی بلکہ سرسبز ماحول کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی اور حکومتی اقدامات کے ثمرات عام شہری تک پہنچانا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی مؤثر نگرانی کی جائے اور صفائی سمیت دیگر عوامی سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...